وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈالر ساڑھے 4ماہ کی کم ترین سطح پر ،سونا 500روپے سستا

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، ا دھر فی تولہ سونا بھی 500روپے سستا ہوگیا۔ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 30پیسے کی کمی سے 163 روپے اور 40پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں 163.20 روپے پر آ گیا۔ یورو ایک روپے کی کمی سے 191روپے اور پاؤنڈ 1.50روپے کی کمی سے 211 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 1896ڈالر فی اونس کا ہو گیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے اور دس گرام 429روپے کی کمی سے 99 ہزار 108 روپے پرآگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کی کمی سے 1260روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں