وطن نیوز انٹر نیشنل

عدم ادائیگی:1ہزارصفائی ملازمین نکالنے کا پھر خط

لاہور (عمران ملک)کنٹریکٹر صفائی کمپنی اوزپاک نے 3 ارب کی عدم ادائیگیوں پر سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کوایک ہزار سینٹری ورکرز نکالنے کا دوسری بار خط لکھ دیا،ادائیگیوں کے معاملے پر پرسنل سٹا ف آفیسر وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کر دیا ۔خط کے متن کے مطابق پرانی ادائیگیاں کی گئیں اور نہ ہی توسیع شدہ کنٹریکٹ کی ،پندرہ روز میں ادائیگیوں کا معاملہ حل کیا جائے ۔اوزپاک نے کام جاری رکھنے اور مزید اضافی خرچ کرنے سے معذرت کر لی ۔داتا گنج بخش،علامہ اقبال ن ،نشتر اور گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین نکالے جائینگے ۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد نون کا کہنا ہے کسی کو بیروزگار نہیں ہونے دینگے ،آج معاملات حل ہو جائینگے ۔ادھر چیئرمین نے بتایا کنٹریکٹرز کی 70 فیصد مشینری خراب ہو چکی ہے ،ایل ڈبلیو ایم سی پنجاب گورنمنٹ کی 80ارب کی مقروض ہے ،وزیر اعلیٰ کو قرضہ معاف کرنے اور سپیشل گرانٹ دینے کی سمری بھجوا دی،شہر کی صفائی پر روزانہ 3کروڑ پچاس لاکھ خرچ آرہا ہے ،اتنے میں روزانہ ایک ہسپتال ایک سکول بن سکتا تھا ،شہر کی صفائی کا ماڈل تبدیل کرنے کی ضروت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں