وطن نیوز انٹر نیشنل

ہاوسنگ اسکیم: ایمنسٹی میں توسیع، دائرہ وسیع کرنیکا مطالبہ

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہاؤسنگ مارکیٹ کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں جس سے معیشت کی سست روی ختم ہو جائے گی، ا ن کی کوششوں سے گھروں کی قلت ختم، بے روزگاری میں کمی آئے گی اور پلاٹوں کی قیمتوں میں اعتدال پیدا ہوگا، ان اقدامات کی بدولت 50 سے زیادہ صنعتیں ترقی کریں گی۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو سستے گھر فراہم کرنے میں سنجیدہ ہیں تاہم کنسٹرکشن پیکیج کے بعد سے متعدد مسائل اس سلسلے میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے مگر اب تمام متعلقہ ادارے ایک پیج پر آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایمنسٹی اسکیم میں چھ ماہ کی توسیع کریں،موجودہ اسکیم میں گھروں فلیٹس اور دکانوں وغیرہ کے پہلے خریدار کو ایمنسٹی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم دوسرے خریدار کو ایمنسٹی نہیں دی گئی جس کے بغیر یہ اسکیم ادھوری رہے گی،اگر پہلے کے بعد دوسرے اور تیسرے خریدار کو بھی ایمنسٹی دی جائے تو اربوں روپے کا چھپا ہوا سرمایہ باہر آ کر معیشت میں شامل ہو جائے گا۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ آباد کی تجاویز پر مکمل غور کیا جائے اور ان کی مشاورت سے وزیر اعظم کے پیکیج کو مزید بہتر بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں