وطن نیوز انٹر نیشنل

زرمبادلہ ڈیجیٹل سسٹم اہم پیش رفت ہے ، عشرت حسین

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ زرمبادلہ ڈیجیٹل سسٹم اہم پیش رفت ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں یہاں نئے زرِ مبادلہ کی ضوابطی منظوری کی ڈیجیٹائزیشن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرگورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے زرِ مبادلہ سے متعلق کیسوں کے اندراج کیلئے شروع سے آخر تک ڈیجیٹائزیشن پراسیس والے ‘‘زرِ مبادلہ کی منظوری کے ضوابطی نظام’’(ریگولیٹری اپروول سسٹم- آر اے ایس) کی تفصیلات بیان کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک کے ان مختلف اقدامات کا ذکر کیا جو اسٹیٹ بینک میں اور بینکنگ انڈسٹری میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اور ملک میں کاروبار کرنے کا ماحول مزید سہل بنانے کیلئے کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کاروبارکومزید سہل بنانے کیلئے ہمارے اقدامات جاری رہیں گے ،اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ کاروباری برادری اور عام افراد زرِ مبادلہ سے متعلق اپنی درخواستوں کے لیے بینکوں سے جو رجوع کرتے ہیں اس کے لیے انہیں مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کیا جائے ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے زرِ مبادلہ کی منظوری کے آن لائن ضوابطی نظام کے آغاز پر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہ سسٹم زرِ مبادلہ کے دائرے میں سرگرمیوں کی انجام دہی میں کارگزاری، شفافیت اور سہولت بڑھائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں