وطن نیوز انٹر نیشنل

سرگودھا سموگ:واہگہ میں آلودگی کی شرح170ریکارڈ

شہر کی فضاؤں میں سموگ نے اپنی آمد کا پتہ دینا شروع کردیا۔ لاہور کے مختلف زونز میں ائیرکوالٹی انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔مزید برآں سرحد پار فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔گزشتہ روز واہگہ ٹاؤن میں آلودگی کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈکی گئی جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 170 تک پہنچ گیا ۔ اِس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذمہ دار نے بتایا سرحد پار دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے واہگہ ٹاؤن میں آلودگی کے تناسب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری طرف ٹاؤن ہال کے ائیرمانیٹرنگ سسٹم پر آلودگی کا تناسب 150ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ دنوں کی نسبت کافی زیادہ ہے ۔ جیل روڈپر بھی آلودگی کا تناسب 90تک جا پہنچا ہے جس میں بتدریج اضافہ متوقع ہے ۔اِس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا موسم کے مزید سرد ہونے کے بعد سموگ کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا جس کی ایک بڑی وجہ بھٹوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی بنتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں