وطن نیوز انٹر نیشنل

سبزیاں100 روپے کلو تک مہنگی فروخت

مہنگائی بلا روک ٹوک جاری ہے ، مارکیٹ کمیٹی سبز ی منڈی کے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں میں 5 سبزیوں کے دام 6 روپے کلو تک بڑھادئیے گئے لیکن مارکیٹ میں 100 روپے کلو تک مہنگی فروخت کی گئیں۔ سبز مرچ 6، کھیرا فارمی،بھنڈی 4،4، پھول گوبھی اورچائنہ گاجر2،2 روپے مہنگی ہوئیں لیکن مارکیٹ میں سبز مرچ 156 کے بجائے 220 ،کھیرا فارمی 64 کے بجائے 90 ،پھول گوبھی57 کے بجائے 90 ،بھنڈی74 کے بجائے 120 ،چائنہ گاجر142 کے بجائے 170 ،پیاز60 کے بجائے 80 ،ٹماٹر 110 کے بجائے 150 ،لہسن دیسی255 کے بجائے 360 اورادرک 400 کے بجائے 500 روپے کلو تک بیچی گئی۔ادھر مختلف علاقوں میں سہولت بازار لگ گئے لیکن سنگھ پورہ سہولت بازار میں ٹینٹ وغیرہ تو لگا دئیے گئے لیکن سبزیاں آئیں نہ پھل ،20 سٹالز میں سے صرف 3 ،4 ہی لگ سکے ،شہری مایوس لوٹتے رہے ۔ایم او آر شالیمار طاہر علی نے بتایا سہولت بازار لگانے سے متعلق دیر سے بتایا گیا،دوپہر 2 بجے تک لگوا دیا گیا۔ڈی سی نے کہا شادمان، مکہ کالونی ، بیگم کوٹ شاہدرہ، لال پل، شالامار اور بھٹہ چوک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں دستیاب رہا جو عام مارکیٹ سے 20 روپے سستا تھا،10 کلوکا تھیلا 420 روپے میں فروخت کیا گیا۔انہوں نے کہا 20 روپے رعایت سے مٹن 880 اور 30 روپے کی رعایت سے بیف بیف 420 روپے کلو دستیاب تھا۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ دو شفٹوں میں صبح سے لیکر شام 5 بجے تک فعال رہے گا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں ،کنٹرول روم میں موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے شالامار باغ کے قریب ریٹ لسٹ آویزاں نہ کر نے پر5 فروٹ و سبزی فروخت کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا ، سنگھ پورہ مارکیٹ میں 3 فروٹ و سبزی فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے مصطفی آباد میں8 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے بیدیاں چوک میں اوورچارجنگ پر سپر سٹوروں کو 15 ہزار روپے جرمانہ اور 3 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا، 2 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں