وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج :ایک ہفتے میں انڈیکس 634پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی رہی ، 100انڈیکس 634 پوائنٹس کی کمی سے 40164پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ سرمایہ کاری مالیت میں بھی 18ارب 66 کروڑ 89 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزعمل اپنایا گیا ، ماہرین کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک شروع ہونے کے تناظر میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات پائے جارہے ہیں، اس کے علاوہ اگلے ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس بھی متوقع ہے جس میں پاکستان کی گرے لسٹ پوزیشن کا جائزہ لیا جائے ،ان دونوں عوامل کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ،ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر ،منگل اور جمعرات کو مندی کے اثرات غالب رہے جب کہ بدھ اور جمعہ کو ریکوری دیکھنے میں آئی لیکن مندی زیادہ رہی۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے مجموعی کاروباری حجم 50ارب روپے مالیت کے 1.47ارب روپے کے شیئرز کی خرید وفروخت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں