وطن نیوز انٹر نیشنل

کوروناریلیف اسکیم:6.52کھرب کے قرضے 1سال کیلئے موخر

کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں اسٹیٹ بینک کی قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی ا سکیم کے تحت اب تک 6 کھرب 52 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر کرنے کی اسکیم کے تحت 9 اکتوبر 2020 تک اسٹیٹ بینک کو 14 لاکھ 37 ہزار 405 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ذمہ واجب الادا قرضہ کا حجم 24 کھرب 93 ارب 46کروڑ40 لاکھ روپے ہے ، ان میں سے 13لاکھ 74ہزار 324 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور 6کھرب 52 ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا،اسی طرح اس اسکیم کے تحت ایک کھرب 96 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ،ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے ،اس اسکیم کے تحت صارف کو قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے ،یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جن کی ادائیگی 31 دسمبر 2019 تک باقاعدہ ہوچکی ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے ۔ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری ا سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں