وطن نیوز انٹر نیشنل

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2020 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 3.46 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 3.37 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، اعداد و شمار کے مطابق ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 11.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی مصنوعات کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 12.62 فیصد، نیٹ ویئر 24.08فیصد اور بیڈ ویئر کی مصنوعات کی برآمدات میں 13.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں