وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا سے نمٹنے کیلئے سوا کھرب فراہم کیے ،اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کیلئے سوا کھرب روپے سے زائد کے اقدامات کیے گئے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات کو مزید آسان بنایا جارہا ہے ، ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر برآمد کنندگان کیلئے پالیسی میں نرمی اور چھوٹی صنعتوں کیلئے باہمی رابطے کیلئے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر سلیم الزماں اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مزیدکہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی ہدایت ہے کہ کاروباری اور صنعت کار نمائندہ ایسوسی ایشنز سے رابطے اور ملاقاتیں بڑھائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں