وطن نیوز انٹر نیشنل

ای او بی آئی کے آڈٹ دو سال کے لیے مؤخر کرنے کی اپیل

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدرفیصل معیز خان نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)کے آڈٹ کم ازکم دو سال کیلئے مؤخر کیے جائیں اور نوٹسز واپس لیتے ہوئے صنعتکاروں کوہراساں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔فیصل معیز خان نے وزیر اعظم سے اپیل میں کہاکہ ای او بی آئی کی جانب سے صنعتکاروں کو بڑی تعداد میں آڈٹ نوٹسز موصول ہورہے ہیں اورصنعتکاروں کوفیکٹریوں میں آکر ہراساں کیا جارہا ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں