وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا تیزی سے آغاز،22ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی رہی ،100انڈیکس176پوائنٹس کے اضافے سے 40340پوائنٹس پر بندہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 22 ارب کا منافع ہوا جس کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب سے بڑھ گیا جبکہ 59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کومنافع بخش سیکٹر میںبھرپور سرمایہ کاری ہوئی ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 61 پوائنٹس کے اضافے سے 16996پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28471پوائنٹس سے بڑھ کر 28567پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر75کھرب11ارب روپے ہو گیا ۔مجموعی طور پر 392کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،140میں کمی اور 19 میں استحکام رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں