وطن نیوز انٹر نیشنل

میٹروپولیٹن:آگ بجھانے والی صرف16گاڑیاں

صوبے کی سب سے بڑی میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے پاس فائر بریگیڈ کی صرف 16 گاڑیاں ہیں جن میں سے 2 خراب اور 5 دھکا سٹارٹ ہیں،باقی ماندہ گاڑیاں سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں فائر فائٹنگ کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں ۔ایم سی ایل کا شعبہ فائر بریگیڈ مبینہ طور پرفنڈز کی قلت کے باعث بد انتظامی کا شکار اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ۔ عملہ 35 سالہ پرانی گاڑیوں سے آگ بجھانے پر مجبور ہے ، گاڑیوں میں صرف 45فٹ اونچی سیڑھیاں ہیں ۔224ملازمین کے لئے وردیاں بھی خواب بن گئیں ،فائر کٹ ،آکسیجن ماسک جیسی بنیادی اہم سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔اس حوالے سے فائر سیفٹی آفیسر عمران علی رامے کاکہناہے فنڈزکی کمی کی وجہ سے 2گاڑیاں غیر فعال ہیں، ابتدائی اطلاع ڈی سی آفس سے دی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں