وطن نیوز انٹر نیشنل

کیپٹن صفدر کی گرفتاری و رہائی،آئی جی سندھ نے ”دلبرداشتہ “ہو کر بڑا قدم اٹھا لیا،چھٹی کی درخواست دے دی.

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ مشتاق مہر 15روز کی چھٹیوں پر چلے گئے،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے بھی دو ماہ کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔
نجی چینل سماءنیوز کے مطابق مطابق کیپٹن (ر)صفدر و دیگر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتا، دو ماہ کی چھٹی دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے، تمام افسران و اہلکاران ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں،کیپٹن صفدر کے معاملے کو غلط انداز سے ڈیل کیا گیا۔۔خیال رہے عمران یعقوب منہاس نے کیپٹن صفدر پر درج مقدمہ کے بعد صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں