وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج میں 616پوائنٹس کی تیزی ،82ارب منافع

اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی رہی ،100انڈیکس616پوائنٹس کے اضافے سے 40956پوائنٹس پر جا پہنچاجب کہ73فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 82ارب سے زائد کا منافع ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم54.17فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے پٹرولیم ،فوڈز ،توانائی اور شپنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 41056پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا ،تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس مذکور ہ حد برقرار نہ رکھ سکا لیکن مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 284پوائنٹس کے اضافے سے 17281پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس362پوائنٹس کے اضافے سے 28930پوائنٹس پر بندہوا، سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 75کھرب94ارب روپے ہوگئی، مجموعی طور پر 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،96میں کمی اور 15میں استحکام رہا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میعظ کے حصص کی قیمت 43.99روپے کے اضافے سے 8100روپے اور اٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمت31.79روپے کے اضافے سے 466.79روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت949.50روپے کی کمی سے 13800روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 39.88روپے کی کمی سے 510.12روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں