وطن نیوز انٹر نیشنل

سہولت بازار:سبزیاں سستی،چینی کی کمی

سہولت بازاروں میں سبزیاں عام مارکیٹ سے 40 روپے کلو تک سستی دستیاب ہیں،چینی کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی ۔سہولت بازار میں ٹماٹر کا ریٹ 105 روپے مقرر کیا گیا جبکہ عام مارکیٹ میں 130 روپے کلو ہے ۔ سستے بازار میں پیاز 58 ،عام مارکیٹ میں 80 ،آلو شوگر فری سستے بازار میں 57 ،عام دکانوں پر 80 ، سہولت بازار میں بھنڈی 65 ، مارکیٹ میں 100 ،گو بھی سستے بازار میں 53 ،مارکیٹ میں80 ،ٹینڈے سہولت بازار میں 80 جبکہ دکانوں پر 120 روپے کلو تک ہیں۔چینی کی قیمت سہولت بازار میں پیر کے مقابلے میں مزید 10 روپے کم کر دی گئی جو 85 روپے کلو تھی تاہم اس کی فراہمی انتہائی کم رہی ۔انتظامیہ کے مطابق کل 22 اکتوبر سے ضرورت کے مطابق چینی کی فراہمی ہو گی تاہم اس کی فروخت ایک گاہک کو محدود پیمانے پر کی جائے گی۔ دوسری طرف عام مارکیٹ چینی کی قیمت 100 سے 110 روپے کلو تک رہی ۔20 کلو آٹے کا تھیلا860 کے بجائے سستے بازار میں 840 روپے میں دستیاب رہا۔عام مارکیٹ میں آٹے کے 10 اور 20 کلو تھیلے کی سپلائی معمول پر نہیں آ سکی۔ شہریوں نے کہا یہ اچھی کاوش ہے لیکن اشیا کی قیمت اب بھی قوت خرید سے باہر ہے اور سہولت بازاروں میں اشیا کے سٹالز بھی محدود ہیں ،چینی کی فراہمی فوری بڑھائی جائے ۔ادھر چکن ایک ہی روز میں 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔ قیمت 247 سے بڑھا کر255 روپے کلو کردی گئی۔ـ واضح رہے 3 دن میں برائلر 9 روپے کلو سستا ہوا تھا جبکہ ایک ہی دن میں 8 روپے کلو دوبارہ مہنگا کردیا گیا۔ـ دوسری جانب انڈوں کی قیمت مزید 1 روپیہ درجن بڑھادی گئی جس سے انڈے ریکارڈ سطح 164 روپے درجن تک پہنچ چکے ہیں ۔ ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں