وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران ریاض بازیابی کیس، دس روز میں خوشخبری دیں گے، آئی جی پنجاب کا عدالت میں بیان

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان  بدھ 6 ستمبر 2023  14:39

عمران ریاض بازیابی کیس، دس روز میں خوشخبری دیں گے، آئی جی پنجاب کا عدالت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 06 ستمبر 2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو معروف اینکر عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔آج چیف جسسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر اعلیٰ افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے فاضل عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیشرفت ہوئی ہے ،آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دیں گے ، استدعا ہے عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا مزید مہلت مانگی جارہی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیں دس دن کی مہلت عنایت کردیں ،ہم خوشخبری دیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ کوئی پیشرفت بھی ہونی چاہیے ۔دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ہمیں آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ کی میٹنگ کا وقت دیں۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کو شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ عدالت نے عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے مہلت دے رکھی ہے، وزارت دفاع اور دیگر حکام کی جانب سے رپورٹیں عدالت میں پیش کی جانا تھیں، عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو طلب کیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ تمام ادارے عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، کوششوں سے لگتا ہے کہ عمران ریاض خان جلد بازیاب کر لئے جائیں گے، کچھ جگہ پر انتظامی نوعیت کی رکاوٹوں کا سامنا ہے، سپریم کورٹ نے بھی اسی نوعیت کے معاملات میں احکامات جاری کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں