وطن نیوز انٹر نیشنل

ہیپا ٹائٹس سی ، 14 کروڑ عوام کی سکریننگ کامنصوبہ

وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی تیار، ہیپاٹائٹس سی کے تدارک کیلئے 70 ارب روپے کا پی سی ون آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔پی سی ون منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کوبھیج دیا گیا ۔ منصوبہ کا 51 فیصد حصہ صوبہ پنجاب کو دیا جائے گاجس کیلئے پی سی ون میں پنجاب کیلئے 37 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔منصوبہ کے تحت پاکستان کی 14 کروڑ کی آبادی کو سکرین کیا جائے گا ۔ سکریننگ12 سال سے 80 سال تک کی عمر کے ہر فرد کی ہو گی ۔پنجاب میں 8 کروڑ آبادی کی سکریننگ کی جائیگی ۔ لاہور میں 9 لاکھ افراد کی سکریننگ ہو گی ۔ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ پولیو طرز پر گھر گھر جا کر کی جائیگی۔ سکریننگ میں ہیپاٹائٹس سی مثبت آنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے۔ پروگرام منیجر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی سے ہر سال ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں