وطن نیوز انٹر نیشنل

شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے 14اہم سکیمیں منظور

کمشنر لاہور ڈویژن نے شہر کی 33سکیموں میں سے 9کروڑ کی 14اہم سکیموں کی منظوری دے دی جبکہ 41کروڑ روپے کی مد میں 19سکیموں کی منظوری اگلے مرحلے میں دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق مانووال ملتان روڈ ،اڈا چھبیل واہگہ،جمشید ٹاؤن ،مہر فیاض کالونی فتح گڑھ ،گلبہار کالونی ، جی او آر فائیو ،بڑیاں والا چوک قبرستان ،چٹھ پارک ،آصل سلیمان ،بیدیاں روڈ ، عزرا کالج روڈ،یونین کونسل 270,جوڈیشل کمپلیکس ،بیسٹ ویسٹرن لنک روڈ کی سکیمیں منظور کی گئیں۔ داتا گنج بخش زون میں ایبٹ روڈ ،منٹگمری روڈ ،کوپر روڈ ،کچہری روڈ ، آؤٹ فال تک کے لئے 4کروڈ 90لاکھ روپے رکھے گئے ۔شالیمار زون میں چاہ میراں روڈ ،حضوری شاہ دربار روڈ اور گھوڑے شاہ روڈ کے لئے 4کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی سکیمیں تیار کی گئیں ۔ واہگہ زون میں مین شریف پورہ روڈ کے لئے 6کروڑ روپے کی سکیمیں تیار کی گئیں ۔ عزیز بھٹی زون میں اشفاق چوک سے خواجہ احمد حسان روڈ اور حسین روڈ تا رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر 10کروڑ 36لاکھ روپے کی سکیمیں رکھی گئیں۔علامہ اقبال زون میں لنک روڈ ستوکتلہ سادھوکی اور مین رائیونڈ روڈ تا بھچر خانہ تک کی سکیموں کے لئے 3کروڑ 50لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ سمن آباد زون میں نواب پورہ روڈ اور توحید پارک روڈ کی سکیموں کے لئے 3کروڑ روپے شامل کئے گئے ۔ نشتر زون میں گورنمنٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ روڈ اور ڈیرہ صاحب بھٹی روڈ کے لئے 3کروڑ 20لاکھ روپے شامل کئے گئے ۔ گلبرگ زون میں مغلپورہ روڈ باجالائن،مین بازار مکہ کالونی اور گوپال نگر نصیر آباد کی سکیموں کے لئے 3کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ۔کمشنر لاہور آئندہ اجلاس میں خوبصورت لاہور کے لئے 19سکیموں کی باقاعدہ اجازت دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں