وطن نیوز انٹر نیشنل

صنعتکاروں کو قیام امن سمیت ہرممکن خدمات فراہم کرینگے ، سیکٹر کمانڈر

پاکستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل طاہر ایاز نے صنعتکاروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام، انفرااسٹرکچر کی بہتری، صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے یا دیگر انتظامی امور کو انجام دینے کی ذمہ داری بخوبی نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ اس ضمن میں رینجرز اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ہر ممکن خدمات فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ92 ونگ آف پاکستان رینجرز امن و امان کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اورمجرموں کو ٹھکانے لگانے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کے صنعتکاروں سے امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ ونگ کمانڈر (92 ونگ) لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا،صدر عبدالہادی ، سینئر نائب صدر ریاض الدین، نائب صدر عبد القادر بلوانی، سابق صدر سلیمان چاؤلہ، جاوید بلانی،ممبران عارف لاکھانی، عبد الرشید، سلیم نگریا، حسین موسانی، کامران عربی، فرحان اشرفی، حارث شکور اور چیئرمین اپٹما محمد عمران بھی موجود تھے ۔زبیر موتی والا نے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کے بعد امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن بحال ہوا ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے صنعتکاروں کو سائٹ کے انتظامی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان رینجرز کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں