وطن نیوز انٹر نیشنل

‘وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائیگا’

لاہور:شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، پاکستان کی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہوسکتی ہے، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے، 10 فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پر ہیں۔ انہوں نے کہا ٹی ٹی پی کے پاس بھارتی پیسہ ہے وہ سرگرم ہوچکی، دہشتگردی کو روکنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جلسوں سے حکومتیں جاتی تو پی ٹی آئی نے 126 دن دھرنا دیا، عمران خان مشاورت کیلئے تیار مگر این آر او پر بات نہیں کریں گے، سیاستدان ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، یہ جمہوریت کی کامیابی ہے، عمران خان کی کوشش ہے نواز شریف کو واپس لایا جائے، میرے دوست شہباز شریف کیخلاف کیسز سنجیدہ ہیں، ن لیگ فرنٹ فٹ پر آگئی ہے، پیپلزپارٹی وقت آنے پر پی ڈی ایم کے فیصلے قبول نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں