وطن نیوز انٹر نیشنل

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: مسلمانوں کی دل آزاری، فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد:پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرفرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کسی صورت برداشت نہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، اقوام متحدہ فی الفور نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے، نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کا کسی کو حق نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کیے، فرانسیسی اخبار کی ناپاک جسارت پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے، کبھی قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم نے بانی فیس بک سے اسلام مخالف مواد روکنے کا کہا، او آئی سی کے آئندہ اجلاس میں جامع قرارداد پیش کروں گا، 15 مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں