وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے کے دوران 825 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 759 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 449، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200، اسلام آباد میں 19 ہزار 300 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں