وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق، 908 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 277، بلوچستان میں 15 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211، اسلام آباد میں 19 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں