وطن نیوز انٹر نیشنل

اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج :عظمیٰ بخاری

لاہور:مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے حکومتی مشن کے خوفناک نتائج ہونگے ۔قوم عمران اور بزدار کی ڈرامے بازیاں دیکھ رہی ہے ،رات کے اندھیروں میں چھاپے ،گرفتاریاں اور مقدمات درج کرنے سے حکومت کی نااہلی اور کرپشن چھپ نہیں سکتی۔مسلم لیگن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بزدار صاحب آپ لوگوں کے پاس کونسا مینڈیٹ ہے ؟عوام نے ‘‘بلے ’’نہیں ‘‘شیر’’کو ووٹ دیے ۔لیگی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں