وطن نیوز انٹر نیشنل

نوازالدین صدیقی نے طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

لاہور: بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اہلیہ کی جانب سے طلاق کے مطالبے کے بعد خود پر لگائے گئے الزامات سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس مئی میں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بعد ازاں طلاق کا مطالبہ کردیا تھا۔ ابتدائی طور پر اہلیہ عالیہ صدیقی نے ان پر کوئی الزامات نہیں لگائے تھے تاہم بعد ازاں میڈیا میں ان کے حوالے سے کئی طرح کی خبریں آئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں بلیک میل بھی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں