وطن نیوز انٹر نیشنل

’’احدرضامیرشہید‘‘،بھارتی سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر ’’خجل ‘‘

بھارتیوں نے پاکستانی اداکار احد رضامیر کو پاک فوج کا حقیقی جوان سمجھ کر ان کے بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے کی جھوٹی خبر پھیلا کر سوشل میڈیا پر خوب ہرزہ سرائی کی تاہم پاکستانی صارفین نے ان کا پول کھول دیا اور خوب درگت بنائی ۔ ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے پاکستانی اداکار احد رضامیر کی فوجی وردی میں ملبوس تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ یہ پاک آرمی کے جوان کیپٹن صابر خان کی تصویر ہے جو وادی نیلم میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ۔واضح رہے احدرضامیر کی یہ تصویر ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘کی ہے ۔پاکستانی صارفین نے ناصرف احدرضامیر کی شناخت بتائی بلکہ بھارتیوں کا خوب مذاق اڑایا۔ فواد نامی صارف نے بھارتی صارف پر طنز کرتے ہوئے احد رضامیر کی ان کی اہلیہ سجل علی اور حرامانی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا ’’کیپٹن صابر خان شہادت حاصل کرنے کے بعد حوروں کے ساتھ‘‘۔عثمان نامی صارف نے ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘ کے ایک اور کردار میجر گلزار کی وردی میں ملبوس تصویر شیئرکی اور بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کیپٹن صابر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ہم میجر گلزار کو بھیج رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں