وطن نیوز انٹر نیشنل

تنگدستی سے تنگ الیا س بٹ حکام بالاکی توجہ کے منتظر

چائلڈ سٹار سے اب تک فن کی خدمت کرنے والے اداکار الیاس بٹ غربت اور تنگدستی کے باعث حکام بالا کی توجہ کے منتظر ہیں ،گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے دوران ان کے گھر کی چھت بھی گرگئی تھی جس سے انہیں چوٹیں بھی آئیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔الیاس نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ ساتھ حکومت تک بھی اپنی التجا پہنچائی ہے تاہم کسی نے ان کو پوچھا بھی نہیں ،اسلم بٹ تین بچوں کے کفیل ہیں اورکسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔سینئر اداکار راشد محمود نے بھی الیاس بٹ کی مدد کیلئے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں