وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا ویکسین کیلیے 150 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں، معاون خصوصی برائے صحت

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا ویکسین کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی ویکسین اور اس سے جڑے دیگر معاملات دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسین آنے کا امکان ہے ، حکومت نے کورونا کے ویکسین کے حصول کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔ فواد چوہدری کی ٹیم کو شاباش کی مستحق ہے کہ ہمارے پاس مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بن رہے ہیں جب کہ ماسک بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی تبدیلی کا عمل قدرتی ہے ، ہمیں ابھی تک واضح معلومات نہیں کہ وائرس میں تبدیلی آئی ہے کہ نہیں، کوویڈ 19 کی مثبت شرح فی الوقت 7 فیصد ہے ، مختلف بیماریوں کا شکار 55 سال سے زائد عمر کے افراد کوویڈ کا نشانہ بنتے ہیں، کورونا وائرس کی تبدیلی کا عمل قدرتی ہے، دوسری لہر اس وجہ سے آئی کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیا۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پولیو صورتحال کا جائزہ ل

اپنا تبصرہ بھیجیں