وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس، اپوزیشن کو ملتان میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اہم صوبائی وزرا اور بیوروکریٹس سے ملتان جلسے کی اجازت پر مشاورت کی۔ کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر ملتان میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ملتان 12 فیصد کورونا پھیلاؤ کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ کسی کو بھی مہلک مرض کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ملتان میں گرفتاریاں جلسہ نہیں، قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرنوالہ کے جلسے کے بعد وہاں کورونا پھیلنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ملتان میں جہاں جلسہ کی اجازت مانگی، وہاں اجازت نہیں، اپوزیشن کی جانب سے کسی اور جگہ پر جلسہ کی درخواست نہیں دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں