وطن نیوز انٹر نیشنل

خیبرپختونخواکابینہ اجلاس میں موبائل فون کےاستعمال پرپابندی

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے کابینہ اجلاس میں موبائل فونز اور دیگر الیکٹرونک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے 3 دسمبر کو جاری حکم نامے کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہر قسم کی پیغام رسانی کی ایپ، ڈیوائس یا آلات کے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران موبائل فونز اور دیگر کمیونیکیشن، الیکٹرونک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق تمام وزرا اور کابینہ اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین پر ہوگا۔ جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دیئے گئے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں