وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی شہزادہ چارلس کاٹیلی فون پررابطہ

وزیراعظم عمران خان اور پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کا کرونا سميت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی ضرورت پر اتفاق ہوگیا۔ برطانوی شہزادے نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عزم کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے ٹیلی فونک رابطہ کيا ہے۔ برطانوی سفارتخانے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

شہزادہ چارلس نے کرونا کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کيا اور کہا کہ وبائی امراض کے دوران برطانیہ، پاکستان میں کمزور افراد کو مدد فراہم کررہا ہے۔

وزيراعظم عمران خان اور برطانوی شہزادے نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کے تعاون کو وقت کی ضرورت قرار ديا۔

شہزادہ چارلس نے بتايا کہ برطانیہ اگلے سال سی او پی 26 کی میزبانی کرے گا۔ پرنس آف ویلز نے کہا برطانيہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی مکمل حمایت کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں