وطن نیوز انٹر نیشنل

الجزائر: سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شمالی افریدی ملک الجزائر میں سردی کی شدید لہر نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

الجزائر کے بیشتر صوبوں میں برفباری سے درجہ حرارت منفی سے نیچے آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے 34 صوبوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

الجزائر کے 19 صوبوں میں 15سینٹی میٹر تک بڑف پڑچکی ہے، سب سے زیادہ برف باری تاریخی شہر تیمقاد میں ہوئی۔

دسمبر کے آخر تک الجزائر کے بالائی حصوں میں برف باری جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث ملک کے پہاڑی علاقوں میں شاہراہیں بند کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں