وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان مسلم لیگ ،ن، کے لیڈر محمد زبیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

ڈی جی انٹر سروس پبلک ریلیشنزمیجر جنرل بابر افتخارنے ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ،ن،کے لیڈر محمد زبیر نے گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں دو دفعہ ملاقات کی تھی.ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بتایا ہے کہ اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے.انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات محمد زبیر کی درخواست پر ہوئی تھی.اور اس ملاقات میں صرف میاں نواز شریف اور مریم نواز کے کیسوں کے بارے گفتگو کی گئی تھی ،جبکہ اس سے پیشتر مریم نواز ایسی کسی بھی ملاقات سے انکار کر چکی ہوئی ہے.مریم نواز میڈیا بات چیت میں برملا کہہ چکی ہیں کہ ہمارے کسی بھی مسلم لیگی عہدے دار نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات نہیں ہوئی ہے.مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی معاملات بات چیت کیلئے صرف ادارہ پارلیمنٹ ہی ہونا چائیے.اور سیاسی لیڈروں کو اپنے سیاسی معاملات یہاں پر حل کرنے چائیں.جبکہ ڈی جی پی ایس پی آر نے مریم نواز کے جھوٹ کی کلی کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ محمد زبیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملاقات اگست کے آخری ہفتہ میں اور دوسری ملاقات سات ستمبر کو ہوئی تھی.میجر جنرل بابر یہ بھی کہا ہے کہ دونوں اجلاسوں میں محمد زبیر نے صرف نواز شریف اور مریم نواز کے بارے ہی بات چیت کی تھی.جبکہ آرمی چیف نے محمد زبیر کو صاف کہہ دیا ہے کہ ہر قسم کے لیگل معاملات ہمیشہ عدالتوں میں ہی حل ہونے چائیں.کیونکہ سیاسی اشوز کیلئے اصل ادارہ پارلیمنٹ ہی ہے.پاکستان آرمی سپہ سالار نے واضع طور پر سیاستدانوں کو بتا دیا ہے کہ ایسے ملے میں پاکستان آرمی کو ہر گز فریق بنانے کی کوشش نہ کی جائے.اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں