وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چینی سفیر Yao Jingکے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

پاکستان میں چین کے سفیر ،یو جنگ،کے اپنا سفارتی پریڈ ختم کرنے پر پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا. آرمی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے چینی سفیر Yao Jing کا پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر شکریہ ادا کیا اور اس کے علاوہ Covid 19 ،دفاع پاکستان میں مدد ، اور کشمیر کے معاملات میں پاکستان کے موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا .الوداعی پارٹی کے موقع پر چینی سفیر نے بھی ریجن میں پاکستان کے مثبت رول ادا کرنے پر پاکستانی حکومت کا چین کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون کرنے اور باہمی دوستی کا حق ادا کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ چینی حکومت کی لازوال دوستی قائم رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں