وطن نیوز انٹر نیشنل

شادی کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی:نادیہ خان

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ شادی کرنے کا فیصلہ میں نے بہت جلدی میں کیا، حتی کہ شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ سن 2000ء میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے کیوں کہ میں نے اس دوران یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں