وطن نیوز انٹر نیشنل

بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏بھارت مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پرآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت ایک جانب پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے، دوسری جانب طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پرجھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یورپی یونین،عالمی برادری اوراقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں