وطن نیوز انٹر نیشنل

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ آئی جی نے اسلام آباد پولیس کی 23 دسمبر کو ہونے والی پاسنگ آوٹ پریڈ کے حوالے سے انتظامات پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی جبکہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں، مراعات اور رہائش کے مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کے حکم نامے پر شہر سے پولیس چیک پوسٹوں کے خاتمے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری سے تمام پولیس ناکوں کا فیل الفور خاتمہ کردیا گیا ہے۔ ریڈ زون کی حساسیت کی وجہ سے صرف 3 سکیورٹی ناکوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ناکوں سے فارغ ہونے والے 220 پولیس اہلکاروں کومختلف ڈیوٹیوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آئی جی اسلام کو آباد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لئے پولیس ناکوں کو ختم کیا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں