وطن نیوز انٹر نیشنل

کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اورکرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں: حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اورکرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ آج عالمی ادارے ہماری معیشت کواپ گریڈ کرچکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کے باعث سکڑرہی ہے اورپاکستان میں مثبت گروتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اورورلڈاکنامک فورم پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، خارجی معاملات میں بھی پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں بہترہے، کچھ لوگ ملک کوواپس اداروں سے جنگ اورکرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے “دانشوروں” نے معیشت کو دیوالیہ کے قریب پہنچا دیا تھا۔ ریکارڈ خسارے، خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/ گیس کے سودے، فیٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں