وطن نیوز انٹر نیشنل

بیسٹ ویورز چوائس ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات :یمنیٰ زیدی

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتی کہ انہوں نے اداکاری کا سفر کہاں سے شروع کیاتھا لیکن جہاں سے بھی شروع کیا اچھا ہی رہا اور آج انہیں بیسٹ ٹی وی ویورز چوائس کا ایوارڈ ملا ہے جو ان کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہیں جنہوں نے انہیں یہ کامیابی عطا کی اور اس کے بعد وہ اپنے مداحوں کی شکر گزار ہیں جو ان کے کام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مومنہ درید کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بہترین سکرپٹ کیلئے ان کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشف نثار ان کے استاد ہیں وہ ان کی بھی شکر گزار ہیں جو ان پر یقین کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں