وطن نیوز انٹر نیشنل

بلوچستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ،فائرنگ کے تبادلہ میں7ایف سی اہلکارشہید

دہشتگردوں نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وطن کی حفاظت پر مامور 7 جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہدا نے جوانمری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار دہشتگردوں کا حملہ روکتے ہوئے فائرنگ کے شہید میں ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

…to apprehend fleeing miscreants. A large scale search and clearance operation is in progress. Such cowardly acts by inimical elements backed by anti state forces will not be allowed to sabotage hard earned peace and prosperity in Balochistan. (2/3)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 27, 2020
پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کی پشت پناہی پر دشمن طاقتیں بزدلانہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل، سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد شہید ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں