وطن نیوز انٹر نیشنل

جمائما کی فلم میں سجل علی کے کام کرنے کی خبر زیر گردش

اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ برطانیہ میں جمائما گولڈ سمتھ کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں، اس کی تصدیق کیلئے ان کے میسج کا انتظار ہے ۔ برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کی شوٹنگ لندن میں ہوگی ۔

اب تک سجل اور جمائما کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، اداکار شہزاد اور اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں