وطن نیوز انٹر نیشنل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے اور اس کے سیاست پر کیا ممکنہ اثرات ہو سکتے ہیں؟

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، آج (منگل) وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی مارچ منعقد کر رہا ہے۔

یہ احتجاج الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ سال سے زائد عرصے سے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کے کیس کو زیر التوا رکھنے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ ان کی جاعت نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے بلکہ تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گیے ایک حالیہ انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ دو ملکوں نے انھیں انتحابات میں مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جو انھوں نے قبول نہیں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں