وطن نیوز انٹر نیشنل

نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری: ٹرمپ کی رخصت، بائیڈن کی آمد، وائٹ ہاؤس میں کیا تیاریاں ہو رہی ہیں؟

وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کی صدارت کے آخری نقوش بھی مٹائے جا رہے ہیں تاکہ نو منتخب صدر جو بائیڈن حلف اٹھانے کے بعد اقتدار سنبھالتے ہی یہاں منتقل ہو سکیں۔

وائٹ ہاؤس کی تمام دفتری میزیں خالی کر دی گئی ہیں، کمروں کی اچھی طرح صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے تاکہ نو منتخب صدر اپنے معاونین اور مشیروں کی نئی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر اپنا کام شروع کر سکیں۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد اقتدار منتقلی کے عمل کا یہ بہت بڑا حصہ ہے جس سے نئی حکومت کو اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے میں مدد ملتی ہے۔

گزشتہ ہفتے کی ایک شام ٹرمپ انتظامیہ کے کلیدی عہدیدار سٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے مغربی حصہ میں رہ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں