وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان کے ایک روزہ دورے پر وانا پہنچ گئے

وزیراعظم جنوبی وزیرستان کے ایک روزہ دورے پر وانا پہنچ گئے۔ عمران خان علاقے میں تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وانا میں مقامی آبادی کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے قائم شدہ کیڈٹ کالج کے توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جنوبی وزیرستان کی آبادی کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے، اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام کے ڈیجیٹل سروے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیرِ اعظم وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ کامیاب جوان پروگرام کی قرضہ جات سکیم اور یوتھ انٹرپنیورشپ سکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے مقامی نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے، وزیرِ اعظم اس کے بعد مولا خان سرائے میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے اور وہاں کے مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی نوجوانوں میں چیکس بھی تقسیم کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں