وطن نیوز انٹر نیشنل

کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنا کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتا دی۔

بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے ’ کپل شرما ‘ کامیڈی شو سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ شو بہت جلد بند ہونے جا رہا ہے۔ جس پر سونی ٹی وی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس نے جہاں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا وہیں اس شو کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

چینل انتظامیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلمیں کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جس کی وجہ سے فلموں کی تشہیر متاثر ہوئی ہے لہذا شو اگلے ماہ فروری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چینل کی جانب سے وضاحت دینے کے بعد اب کپل شرما نے بھی شو بند ہونے کی وجہ بتا دی۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے کپل سے پوچھا کہ آپ شو بند کیوں کر رہے ہیں؟ جس پر کپل نے جواب دیا کہ مجھے ان دنوں گھر پر رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ میری زوجہ دوسری بار اُمید سے ہیں۔

کپل شرما نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ بیٹا ہوگا یا بیٹی لیکن جو بھی ہو بس صحت مند اور تندرست ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں