وطن نیوز انٹر نیشنل

میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا: میاں شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔

سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ آج تک مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، عوام کی خدمت سےسیاسی جماعتوں کی عزت بڑھےگی۔ نظام تب طاقتورہوگاجب سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کریں گی۔ ہزاروں آرٹیکل 6 لےآئیں عوامی خدمت کرنےتک نظام مضبوط نہیں ہوگا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی میرےمقدمات کی اس مقابلےمیں کوئی حیثیت نہیں۔ ہمیں اپنی تاریخ سےسبق سیکھنا چاہیے۔ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں