وطن نیوز انٹر نیشنل

کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارت کے مقبول ترین شو ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان اور نامور کامیڈین کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

اپنی ٹوئٹ میں کامیڈین کپل شرما نے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا ’’ آج صبح ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور خدا کے کرم سے ماں اور بچہ دونوں ہی ٹھیک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کی محبتوں، دعاؤں اور پیار کیلیے بہت شکریہ ۔

اس سے قبل چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونی ٹی وی بھارت کا مقبول ترین شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے دوسرے سیزن کو بند کیا جارہا ہے کیوں کہ کورونا وبا کے باعث زیادہ فلمیں ریلیز نہیں ہورہی اور شو کے دوران لوگ کی شرکت نہ کرنے سے بھی پروموشن متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ میں ایک اور بچے کا باپ بننے والا ہوں اس لیے میرا اہلیہ کے ساتھ ہونا ضروری ہے جس کے باعث ’کپل شرما شو‘ کو وقتی طور پر بند کی جارہا ہے۔

واضح رہے کپل اور گنی کی اس سے پہلے ایک سالہ بیٹی بھی جس کا نام انائرا شرما ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں