وطن نیوز انٹر نیشنل

ولن کے کردار سے زیادہ مقبولیت ملتی ہے:عدنان صدیقی

ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اپنے اوپر مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا اسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ جب کوئی ڈرامہ کروں تو میرا کردار پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو ۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے ہیرو سے لے کر باپ تک کا کردارنبھایا ہے ،مثبت کرداروں کے ساتھ منفی کردارکو بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے اور یہی میری کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہیر و شپ کا قائل نہیں ہوں بلکہ کسی بھی اداکار کو اس سے نکل کر ولن کے کردار کی طرف آنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں