وطن نیوز انٹر نیشنل

لوگوں کی پی ایس ایل ترانے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن کے ترانے پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ترانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسٔلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ء کا گیت بے حد پسند آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں